اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان وزیرِ اعظم ہاؤس میں وَن آن وَن ملاقات ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق اب سے کچھ دیر قبل سعودی ولیٔ عہد محمد بن سلمان نے پاکستان پہنچنے کے بعد وزیرِ اعظم ہاؤس میں عمران خان کے ساتھ ون آن ون ملاقات کی۔
[bs-quote quote=”وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی اور سعودی وزیرِ خارجہ نے معاہدوں پر دستخط کیے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]
بعد ازاں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مختلف معاہدوں پر دستخط کی تقریب منعقد کی گئی۔
تقریب میں وزیرِ اعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان شریک ہوئے، وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی اور سعودی وزیرِ خارجہ نے معاہدوں پر دستخط کیے۔
نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے شعبے میں تعاون کے معاہدے پر وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا اور سعودی وزیر نے معاہدے پر دستخط کیے۔
یہ بھی پڑھیں: براہ راست: سعودی ولی عہد پاکستان پہنچ گئے، پرتپاک استقبال
پاکستان، سعودی عرب میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے معاہدے پر بھی دستخط ہوئے، وزیرِ خزانہ اسد عمر اور سعودی وزیر نے معاہدوں پر دستخط کیے۔
دونوں ممالک میں ریفائنری اور پیٹرو کیمیکل معاہدے، اور ترقیاتی منصوبوں کے لیے سعودی مصنوعات کی درآمد کے معاہدے پر دستخط کیے گئے۔
پاکستان اور سعودی عرب میں معدنی ذخائر میں سرمایہ کاری، بجلی کی پیداوار کے شعبے، اور متبادل توانائی منصوبوں کی ترقی کے لیے بھی معاہدے ہوئے۔