تازہ ترین

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار

پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث عالمی ادارہ صحت...

نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے جج کیخلاف ریفرنس دائر

راولپنڈی: نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے...

ایک شخص کی الٹیوں نے مسافروں سے بھرے طیارے کو وقت پر اڑنے نہ دیا

نئی دہلی: بھارت میں ایک چینی شہری کی وجہ سے مسافروں سے بھرا طیارہ تاخیر کا شکار ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چینی شہری نے جہاز میں الٹیاں کرنا شروع کردیں جس کے باعث مسافروں میں کروناوائرس سے متعلق تشویش کی لہر دوڑ گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ مذکورہ مسافر کو جہاز سے نکلا جائے، بعد ازاں انتظامیہ نے ایکشن لیتے ہوئے چینی مسافر کو مقامی اسپتال منتقل کیا۔ اس دوران پرواز تاخیر کا شکار ہوئی۔

ایئرلائن ترجمان کا کہنا ہے کہ طیارے کو نئی دہلی سے پونے آنا تھا اس دوران جہاز میں سوار چینی شہری کی طبیعت اچانک بگڑ گئی اور وہ الٹیاں کرنے لگا جس پر دیگر مسافروں نے ہنگامہ برپا کردیا اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اسے فوری طور پر طیارے سے نکالے۔

مسافروں کو تشویش تھی کہ مذکورہ شخص کروناوائرس کا مریض ہوسکتا ہے۔

چینی شہری کو طیارے سے اتار کر پونے شہر میں قائم مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کا ٹیسٹ کیا جارہا ہے جبکہ ایئرلائن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ مسافر کی سفری سے متعلق مکمل تفصیلات حاصل کررہی ہے آیا مسافر نے حالیہ دنوں میں چین کا سفر کیا ہے یا نہیں؟

کرونا وائرس کا جعلی مریض گرفتار

اس پورے معاملے کے دوران بھارتی ایئرلائن کا طیارہ 4 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوا۔

دوسری جانب انگلینڈ کے شہر ٹورنٹو سے کیریبین شہر جمیکا جانے والی پرواز میں سوار نوجوان نے ہزاروں فٹ کی بلندی پر خود کو کرونا کا مریض ظاہر کیا جس کے بعد کھلبلی مچ گئی جبکہ یہ خبر جھوٹی نکلی جس کی بنیاد پر اسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -