پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

کوئٹہ میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق، 13 زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ میں سبزل روڈ پر دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق دھماکا پودگلی کے قریب ہوا جس کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔ دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا گیا۔

زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ان میں ایک خاتون اور بچے بھی شامل ہیں۔

- Advertisement -

میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکا رکشہ کے قریب ہوا جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔ دھماکے سے قریب کھڑی گاڑیوں کو نقصان پہنچا اور کچھ عمارتوں کے شیشے ٹوٹ جانے کی اطلاعات ہیں۔

واضح رہے کہ 6 اگست کو کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی السادات مارکیٹ کے قریب ٹائم ڈیوائس سے دھماکا کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدورس بزنجو نے اس کی مذمت کرتے ہوئے صوبائی دارالحکومت کی سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت دی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں