تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سینیٹائرز میں آگ لگنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا

بھارت میں سینیٹائزر سے آگ لگنے کے نتیجے میں ایک شخص جھلس کر ہلاک ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ ریاست مہاراشٹر کے شہر ناسک میں پیش آیا جہاں گھر میں سینیٹائزر سے لگنے والی آگ میں 56 سالہ شخص جان سے گیا۔

انل سوچک نامی شخص چوہلے کے قریب کھڑے ہو کر بوتل میں سینیٹائزر بھر رہا تھا کہ اس دوران سینیٹائرز نے آگ پکڑ لی اور وہ شخص لپیٹ میں آگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔

ڈسٹرکٹ سول اسپتال کے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص کا جسم 70 فیصد تک جھلس چکا تھا اور تشویشناک حالت کے باعث وہ اس کی جان نہیں بچا سکے۔

دوسری جانب امریکی ریاست ٹیکساس میں ہینڈ سینیٹائرز سے لگنے والی آگ سے بری طرح جھلس گئی۔خاتون کا کہنا ہے کہ وہ ہینڈ سینیٹائزر استعمال کر کے خوشبودار اگربتی جلا رہی تھی کہ اس دوران آگ لگ گئی اور جھلسنے کی وجہ سے تکلیف کے مارے ہاتھ کو زوردار جھٹکا دیا جو سینیٹائزر کی بوتل پر لگا جس سے ایک زوردار دھماکا ہوا۔

خاتون اس وقت بھی انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج ہے تاہم ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اس کی جان خطرے سے باہر ہے۔

Comments

- Advertisement -