The news is by your side.

Advertisement

رینجرز اہلکار آپس کے جھگڑے میں جاں بحق

کراچی :کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں رینجرز اہلکاروں کے درمیان آپس کے جھگڑے میں گولی چل جانے کے باعث ایک رینجر اہلکار 3 گولیاں لگنے سے جاں بحق ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دو رینجرز اہلکاروں کے درمیان جھگڑے کا واقعہ گلستان جوہر کے بلاک 17 میں پیش آیا،تصادم کے دوران ایک اہلکار نے دوسرے اہلکار پر فائرنگ کردی جس سے مذکورہ اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

ذرائع کے مطابق ساتھی اہلکار کی گولی سے جاں بحق ہونے والے رینجرز اہلکار کی شناخت معشوق علی کے نام سے ہوئی ہے جسے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

جناح اسپتال کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شہید اہلکار کو صبح 6 بج کر 17 منٹ پرمردہ حالت میں اسپتال لایا گیا تھا، اہلکار کی موت سینے پر تین گولیاں لگنے کی وجہ سے ہوئی ہے،میت کو ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ساتھی کی گولیوں سے جاں بحق ہونے والے اہلکار معشوق علی کی میت کو ضروری کارروائی کے بعد آبائی علاقے روانہ کردی جائے گی جہاں مرحوم سپاہی کی تجہیز و تدفین کی جائے گی۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے رینجرزاہلکار کو حراست میں لے کر تفیشی عمل جاری ہے اورغفلت و لاپراوہی برتنے والے کسی بھی اہلکار کے ساتھ تا دیبی اور محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں