تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سعودی پرچم کی بے حرمتی یا توہین پر کیا سزا ہوسکتی ہے؟

ریاض: سعودی عرب کے محکمہ پبلک پراسکیوشن نے خبردار کیا ہے کہ قومی پرچم کی توہین یا بے حرمتی پر ایک سال جیل اور 3 ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے۔

سعودی گیزیٹ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے 90ویں قومی دن کے موقع پر محکمہ پبلک پراسکیوشن کی جانب سے شہریوں کے نام پیغام جاری کیا گیا جس میں انہیں ہدایت کی گئی کہ وہ مملکت کے قومی پرچم کی کسی صورت توہین نہ کریں۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اگر کوئی شخص سعودی عرب کے جھنڈے کی توہین یا بے حرمتی کرتے پکڑا گیا تو اُسے ایک سال قید اور تین ہزار ریال یا پھر دونوں سزائیں ہوسکتی ہیں۔

سعودی عرب کا قومی دن بدھ 23 ستمبر کو ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے، اس دوران اگر کوئی شہری پرچم کی بے احترامی کرتا نظر آیا تو اُسے سعودی قانون کے آرٹیکل 20 کے تحت سزا دی جائے گی۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سعودی شاہی خاندان کے پرچم کی توہین پر بھی شہری کو ایک سال قید، تین ہزار ریال جرمانہ یا پھر دونوں سزائیں دی جائیں گی۔

سعودی محکمے نے واضح کیا کہ مملکت میں مقیم غیر قانونی تارکین میں سے بھی اگر کسی نے قانون کی خلاف ورزی کی تو اُسے بھی سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔

پراسکیوشن نے شہریوں اور غیرملکیوں سے اپیل کی کہ وہ سعودی عرب اور شاہی خاندان کے جھنڈوں کا احترام کریں۔ قومی پرچم سبز رنگ کا ہے جس پر سفید رنگ کی تلوار بنی ہوئی ہے جبکہ اُس پر کلمہ بھی درج ہے۔

Comments

- Advertisement -