تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

ایک سالہ بچہ اکیلا بحیرہ روم عبور کر کے اٹلی پہنچ گیا

روم: والدین کی جانب سے بحریہ روم میں چھوڑا گیا ایک سالہ بچہ اٹلی کے جزیرے پر پہنچ گیا۔

اٹلی کے روزنامہ اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق ایک سالہ بچے کو والدین نے بحریہ روم میں جانے والی مہاجرین کی کشتی میں سوار کیا تھا۔

پانچ سو سے زائد غیر ملکی تارکین یہ کشتی دو روز قبل اٹلی کے جزیرے لیمپیڈوسا پر پہنچی، جنہیں پولیس نے تحویل میں لے کر تفتیش کے لیے حفاظتی مرکز منتقل کردیا۔

روزنامہ اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غیر قانونی طریقے سے اٹلی میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے مہاجرین کی یہ کشتی 7 جزیروں سے ہوتی ہوئی اس مقام پر پہنچی ہے۔

کشتی میں سوار مسافروں نے سیکیورٹی فورس کو بتایا کہ وہ بچے اور اُس کے والدین کے بارے میں کچھ نہیں جانتے اور نہ ہی اس کے نام سے واقف ہیں۔

ریسکیو رضا کاروں نے بچے کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز نے اُس کی حالت کو خطرے سے باہر قرار دیا۔

کشتی میں سوار تارکین میں سے ایک شخص نے بتایا کہ والدین نے تمام مسافروں سے درخواست کی تھی کہ وہ بچے کا خاص خیال رکھیں اور اس کی حفاظت کریں۔

ایم ایس ایف کا گمان ہے کہ والدین کو بیٹے کے ساتھ کشتی میں سوار ہونے سے روک دیا گیا ہوگا تب ہی انہوں نے بہترین مستقبل کے لیے اپنے بچے کو بحیرہ روم کے حوالے کیا۔

Comments

- Advertisement -