The news is by your side.

Advertisement

یو اے ای: جنگ اور قدرتی آفات سے دوچار مہاجرین کو مزید 1 برس قیام کی اجازت

ابوظہبی : متحدہ عرب امارات کی حکومت نے جنگ زدہ اور قدرتی آفات سے گھرے ہوئے ممالک کے شہریوں کے ویزوں میں توسیع کرتے ہوئے مزید ایک برس رہائش کی اجازت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وفاقی کابینہ نے دو روز قبل جنگوں اور قدرتی آفات سے متاثر مملکتوں کے شہریوں کو مزید ایک سال یو اے ای میں رہائش اختیار کرنے کی قرار داد کی منظوری دی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ قرار داد کی منظوری کے بعد متحدہ عرب امارات میں مقیم جنگ زدہ ممالک اور قدرتی آفات سے متاثرہ ملکوں کے شہریوں کے ویزوں میں بغیر کسی شرط کے مزید ایک برس کی توسیع کردی گئی ہے۔

جنگ زدہ اور قدرتی آفات سے دوچار ممالک کے شہری ویزے کے مدت ختم ہونے بعد بھی رواں برس 1 اگست سے 31 اکتوبر تک متحدہ عرب امارات میں رہائش اختیار کرسکتے ہیں، ان افراد کے خلاف ویزہ مدت ختم ہونے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں جائے گی اور نہ ہی ان پر جرمانہ عائد ہوگا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اماراتی کابینہ کا اجلاس مملکت کے نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی زیر صدارت ہوا، اجلاس کے دوران شیخ محمد بن راشد المکتوم کا کہنا تھا کہ ’یو اے ای اقتصادی ترقی، ثقافتی اقدار، سماجی اور سیاسی استحکام کے لیے عالمی اصولوں پر عمل پیرا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حاکم دبئی کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کی خارجہ پالیسی شیخ راید بن سلطان النہیان نے کئی برس پہلے حکمت اور اعتدال پسند تمام ممالک کے ساتھ تعلقات کو برقرار رکھنے کے لیے مضبوط اسٹریٹجک اصولوں پر بنائی تھی۔

شیخ محمد بن راشد المکتوم کا کہنا تھا کہ شیخ زاید بن سلطان النہیان نے خارجہ پالیسی اسٹرٹیجک اصولوں کے مطابق اس لیے بنائی تھی تاکہ دنیا بھر کے ضرورت مند اور مشکلات سے گھرے ہوئے افراد کی مدد کرنا ممکن ہوسکے اور عالمی سطح پر بلخصوص عرب ممالک میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے اور فروغ دینے میں کردار ادا کیا جاسکے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں