پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

پیاز اور ٹماٹرکی قیمتیں تاحال قابو میں نہ آسکیں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : بیرون ملک سے سبزیوں کی درآمد بھی عوام کی پریشانی دور نہ کرسکی۔ سبزیاں ایران سے آنے کے باوجود سبزیوں کی قیمتوں میں کمی نہ ہوئی، پیاز اور ٹماٹر کی قیمتیں تاحال قابو میں نہ آسکیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں ٹماٹر اور پیاز کی قیمتیں بدستور آسمان پر ہیں، محرم کی تعطیلات کے باعث سپلائی نہ ہونے سے ایک بار پھر سبزیوں کی قیمتیں آسمان پر جا پہنچیں، متعلقہ حکام بھی پیاز اور ٹماٹر کے بحران پر قابو پانے میں ناکام ہوگئے۔

منڈی میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت ایک سو چالیس روپے اورریٹیل سطح پر اس کی قیمت دو سو روپے کلو تک جاپہنچی، دیگر سبزیوں کی طرح اب ٹماٹر اور پیاز بھی عام آدمی کی دسترس سے باہر ہورہے ہیں۔

پیاز کی فی کلو قیمت ہول سیل میں پچپن روپے جبکہ ریٹیل سطح پر ساٹھ سے ستر روپے ریکارڈکی گئی ہے۔

علاوہ ازیں لاہور اوراسلام آباد میں بھی سبزیوں کی قیمتیں معمول پر نہیں آئیں، کوئٹہ میں بھی سپلائی نہ ہونے قیمتوں کو پرلگ گئے۔ ٹماٹر ڈھائی سو روپے جبکہ پیاز سو روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔


مزید پڑھیں: ملک بھرمیں پیازاورٹماٹرکی قیمتوں کو آگ لگ گئی


عوام کی کمر مہنگائی نے ویسے ہی توڑ رکھی ہے اوپرسے ہر کھانے میں استعمال ہونے والی سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ جانے سے شہری پریشان حال ہیں مگرحکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں