تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

قرضے میں ڈوبا کسان راتوں رات کروڑ پتی کیسے بنا؟

نئی دہلی : بھارتی ریاست کرناٹک سے تعلق رکھنے والا مقروض کسان ایک ہی فصل کی کاشت سے کروڑ پتی بن گیا۔

مقامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت ریاست کرناٹک سے تعلق رکھنے والا کسان جو سر سے پاؤں تک قرضوں میں ڈوبا ہوا تھا ایک ہی فصل کی کاشت سے کروڑ پتی بن گیا۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ کرناٹک کے ضلع چترادرگا کے رہائشی 42 سالہ ملیکرجونا نامی کسان نے بینک سے قرض لے رکھا تھا اور اسے چکانے میں ناکامی کا سامان کرنا پڑ رہا تھا لیکن پیاز کی ایک ہی فصل نے اسے کروڑ پتی بنا دیا۔

خیال رہے کہ حالیہ مہینوں بھارت میں پیاز کی قیمت آسمان کو چھو رہی ہے جس نے بھارتی شہریوں کا جینا دوبھر کردیا ہے لیکن پیاز کی آسمان سے باتیں کرتی قیمتوں نے ملیکر کا بھلا کردیا۔

رپورٹ کے مطابق نے اپنے کھیتوں میں پیاز کاشت کر رکھا تھا اور اس کی فصل بھی بہت اچھی ہوئی، اس کے کھیتوں سے 240 ٹن (2 لاکھ 40 ہزار کلوگرام) پیاز پیدا ہوا۔

ان دنوں بھارت، بالخصوص کرناٹک، مغربی بنگال اور دیگر کچھ ریاستوں میں پیاز کی قیمت 200 بھارتی روپے (تقریباً 438 پاکستانی روپے) تک پہنچی ہوئی ہے چنانچہ اس قیمت سے ملیکر کی پیداوار کا اندازہ لگائیں تو اس کی قیمت کروڑوں میں بنتی ہے۔

ملیکر کا کہنا تھا کہ ’میں نے اپنے کھیتوں میں پیاز کی فصل پر 15 لاکھ روپے خرچ کیے تھے اور مجھے توقع تھی کہ پانچ سے دس لاکھ کا منافع ہوگا لیکن پیاز کی قیمت بڑھ جانے سے میری تو لاٹری نکل آئی۔ میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ ایک ہی فصل مجھے اتنا امیر بنا دے گی‘۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق ملیکر کی ملکیت میں 10 ایکٹر زمین تھی جس پر پیاز کاشت کرکے اس نے کروڑوں روپے کمائیں ہیں اور اب انہیں پیسوں سے اس مزید 10 ایکٹر زمین لیز پر لےلی ہیں اور 50 مزدوروں کوبھی کام پر رکھ لیا ہے تاکہ فصل جلدی اور مزید اچھی ہو۔

Comments

- Advertisement -