پیر, جون 15, 2026
اشتہار

آن لائن کھانا منگوانے کا ناخوشگوار تجربہ، سلاد سے رینگتا ہوا ’گھونگا‘ برآمد!

اشتہار

حیرت انگیز

آن لائن فوڈ ڈیلیوری تو آج کل پوری دنیا میں عام ہے مگر کبھی کبھی اس طرح آرڈر دینے کا تجربہ کافی حیرت انگیز اور پریشان کن بھی ثابت ہوتا ہے۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے مائیکرو بلاگنگ سائیٹ ’ایکس‘ پر اپنے ساتھ پیش آنے والے اسی طرح کے پریشان کن واقعے کی تفصیلات شیئر کی ہیں۔ صارف کے مطابق اس نے ’سوئیگی‘ نامی ایپ سے آن لائن کھانا آرڈر کیا تھا اور یہ تجربہ کافی ناخوشگوار تھا۔

صارف کے م طابق اس وقت اس کی حیرت کی انتہا نہیں رہی جب اس نے کھانے کے لیے پیکٹ کھولا تو سلاد سے زندہ گھونگا رینگتا ہوا برآمد ہوا۔

بنگلورو کے رہائشی دھاوال سنگھ نے بتایا کہ انھوں نے سوئیگی نامی ایپ کے ذریعے ’لیونز گرل‘ سے کھانا آرڈر کیا تھا تاہم کھانا کھاتے ہوئے انھیں کراہت آمیز تجربے سے گزرنا پڑا۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک باؤل سلاد سے بھرا ہوا ہے اور اس پر ایک ’گھونگا‘ آزادی سے مٹر گشت کررہا تھا۔

دھاوال سنگھ نے کیپشن میں فوڈ ایپ ’سوئیگی‘ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’سوئیگی آپ کو جو کرنا ہے کریں مگر ایک بات کا دھیان رکھیں کہ آئندہ ایسا کسی کے ساتھ نہ ہو۔‘

مذکورہ پوسٹ دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ سوشل میڈیا صارفین اپنے کمنٹس پر فوڈ ڈیلوری ایپ کو سخت تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں