پیر, جون 15, 2026
اشتہار

آن لائن گیم میں 50 لاکھ ہارنے والے نوجوان کا خودکشی سے قبل آخری ویڈیو بیان

اشتہار

حیرت انگیز

ٹنڈوالہٰیار : آن لائن گیم کی لت نے ایک اور گھر اجاڑ دیا، نوجوان نے 50 لاکھ ہارنے پر خودکشی کرلی اور مرنے سے قبل ایک جذباتی ویڈیو بیان بھی ریکارڈ کیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع ٹنڈوالہٰیار میں آن لائن موبائل گیم نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی، تحصیل چمبڑ کے رہائشی 27 سالہ نوجوان دربان رند نے مبینہ طور پر آن لائن گیم میں خطیر رقم ہارنے کے بعد دل برداشتہ ہو کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ خودکشی سے قبل دربان رند نے ایک جذباتی ویڈیو بیان بھی ریکارڈ کیا، جس میں اس نے نوجوان نسل کو آن لائن گیمز سے دور رہنے کی تلقین کی۔

ویڈیو میں نوجوان کا کہنا تھا کہ "آن لائن گیمز تباہی کا راستہ ہیں، میں بار بار ہار جیت کے بعد اب مکمل طور پر ہار چکا ہوں”۔

اس نے ویڈیو میں اپنے قرضوں کی ادائیگی کی وصیت کی اور سب سے معافی کی اپیل بھی کی۔

ورثاء کے مطابق، نوجوان آن لائن گیم میں 50 لاکھ روپے کی خطیر رقم ہارنے کے بعد شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔

اپنے آخری پیغام میں اس نے اپنی والدہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ "میرے اس اقدام سے میری ماں کو سب سے زیادہ تکلیف ہوگی”۔

پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں