بدھ, جون 10, 2026
اشتہار

پاکستان میں آن لائن پیپر لیس ڈگری تصدیق کا آغاز

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (12 مئی 2026): ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے مکمل طور پر آن لائن پیپر لیس ڈگری اٹیسٹیشن سسٹم کا آغاز کر دیا ہے۔

پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے قائم ادارے ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے مکمل طور پر آن لائن، پیپر لیس ڈگری اٹیسٹیشن سسٹم (DAS) کے آغاز کے ساتھ ڈیجیٹل تبدیلی کی جانب ایک بڑا قدم اٹھایا ہے۔

ای-اٹیسٹیشن سرٹیفکیٹ کے ساتھ آن لائن ڈگری کی تصدیق کا نظام 11 مئی 2026 سے موثر ہو گیا ہے۔ اس نئے نظام کے تحت کسی بھی تعلیمی دستاویز کی فوٹو کاپی پر کوئی دفتری کارروائی نہیں کارروائی کی جائے گی۔

یہ نیا نظام محفوظ، موثر اور صارف دوست ہے، جس کے ذریعہ درخواست دہندگان ایچ ای سی کے دفاتر کے چکر لگائے بغیر یا اصل دستاویزات بھیجے بغیر ہفتے کے ساتوں دن اور چوبیس گھنٹے میں کسی بھی وقت کسی بھی جگہ سے تصدیق کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

طلبہ وطالبات اپنی درخواستیں آن لائن پورٹل www.eservices.hec.gov.pk پر جمع کرا سکتے ہیں۔

درخواست دہندگان کو سسٹم کے ذریعے محفوظ ای-اٹیسٹیشن سرٹیفکیٹ ملیں گے، جن کی تصدیق شدہ دستاویزات کے ساتھ آن لائن تصدیق کی جا سکتی ہے۔

درخواست دہندگان جنہوں نے پہلے ہی درخواست دی ہے اور پچھلے نظام کے تحت تصدیق کی فیس ادا کر دی ہے، ان کی درخواستوں پر موجودہ طریقہ کار کے ذریعے 30 جون 2026 تک کارروائی جاری رہے گی۔ درخواست دہندگان کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ مذکورہ تاریخ تک تمام ضروری ہدایت پر عمل مکمل کریں۔

جنہوں نے ابھی تک پچھلے سسٹم میں تصدیق کی فیس ادا نہیں کی ہے انہیں مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ نئے سسٹم کے ذریعے اپلائی کریں۔

اس کے ساتھ ہی یہ وضاحت بھی کی گئی ہے کہ ای-اٹیسٹیشن سرٹیفکیٹ کے اجرا سے پہلے ایچ ای سی کی طرف سے جاری کردہ تصدیقیں درست رہیں گی اور آن لائن بھی تصدیق کی جا سکتی ہیں۔

 

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں