جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کا قتل ، آخری رائیڈ لینے والا ہی قاتل نکلا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کے قتل معمہ حل ہوگیا اور مقتول کیساتھ آخری رائیڈ لینے والا ہی قاتل نکلا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے بعد قتل کی وجہ سامنے آئے گی۔

تفصیلات کے مطابق لاہو ر میں  آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کو قتل کرنے والے ملزم کی نشاندہی ہوگئی ، پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کیساتھ آخری رائیڈ لینے والا ہی قاتل نکلا ، ملزم طاہرزیر حراست محسن نامی شخص کا دوست ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ محسن نے اپنے دوست طاہر کی رائیڈ بک کرائی تھی ، ملزم کی گرفتاری کے بعد قتل کی وجہ سامنے آئے گی۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں : آن لائن ٹیکسی چلانے والے دو سالہ بچی کے باپ کا قتل

یاد رہے گذشتہ ہفتے لاہور میں آن لائن ٹیکسی چلانے والے 26 سالہ علی کو نامعلوم افراد نے جان سے مار دیا تھا، پولیس کا کہنا تھا کہ علی کی تین سال قبل شادی ہوئی تھی، اس کی دو سال کی بچی بھی ہے، بھوگیوال کا رہائشی علی آن لائن ٹیکسی چلانے کے لیے گھر سے نکلا تھا، لیکن واپس نہ آیا۔

مقتول کے پریشان حال والد نے تھانہ شالیمار میں اغوا کا پرچہ درج کرایا تھا،بعد ازاں لاہور کے علاقے ساندہ سے اس کی لاش ملی، مقتول کے غم سے نڈھال سسر کا کہنا تھا کہ علی کی تین سال قبل میری بیٹی سے شادی ہوئی، ملزموں نے ہماری زندگی کا آسرا چھین لیا۔

پولیس کے مطابق لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی تھی، قتل کے حوالے سے تفتیش جاری ہے، حکام کا کہنا تھا کہ جلد ملزم کو گرفتار کر لیں گے-

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں