تازہ ترین

لاک ڈاؤن کے اثرات، آن لائن ٹیکسی سروس کے سیکڑوں ملازمین فارغ

کراچی: لاک ڈاؤن کے اثرات سامنے آنا شروع ہوگئے، آن لائن ٹیکسی سروس کریم نے سیکڑوں ملازمین فارغ کردئیے۔

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے باعث لگائے جانے والے لاک ڈاؤن کے سبب ملک میں بیروزگاری بڑھتی جارہی ہے، آن لائن ٹیکسی سروس کریم نے بھی اپنے 31 فیصد ملازمین کو فارغ کردیا۔

آن لائن ٹیکسی سروس کے سی ای او مدثر شیخا نے کہا کہ 536 ملازمین کو نکالنا آسان نہ تھا، ہم نے فیصلہ ہر ممکن حد تک موخر کیا مگر اب اور نہیں کرسکتے۔

مدثر شیخا نے کہا کہ کریم کی چلنے والی بس ٹرانسپورٹ موبائل ایپ کو بھی بند کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: جب تک لاک ڈاؤن ہے، ٹرانسپورٹ نہیں کھولی جائے گی، سندھ حکومت کا اعلان

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی ٹیم میں شامل ہر فرد کا خیال ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہم پہلے بھی یہ اعلان موخر کرچکے تھے، یہ اقدام کمپنی کے بڑے مقاصد پر پورا اترنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

مدثر شیخا نے کہا کہ تبدیلیوں کا مطلب یہ ہے کہ ہمارے کچھ ساتھیوں کو کریم میں اب مختلف اور زیادہ کام کرنا پڑے گا اور دیگر آج ہمیں چھوڑ دیں گے کیونکہ ان کے لیے اب کوئی کام نہیں رہا۔

واضح رہے کہ 30 اپریل کو وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ کا کہنا تھا کہ جب تک لاک ڈاؤن ہے ٹرانسپورٹ نہیں کھولی جائے گی، ٹرانسپورٹرز نے ہر حالات میں ہمارا ساتھ دیا انہیں اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔

Comments

- Advertisement -