ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے تمام آن لائن ٹیکسی سروسز کی باضابطہ رجسٹریشن کا فیصلہ کرلیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کا کہنا ہے کہ اب بغیر رجسٹریشن ٹیکسی اور بائیکیا چلانے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔
رجسٹریشن کے تحت تمام ڈرائیورز اور گاڑیوں کی معلومات جمع کی جائیں گی ڈی سی نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایسٹ کو تمام ٹیکسی سروسز کے سی ای اوز سے رابطہ کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔
یہ پڑھیں: آن لائن ٹیکسی سروس کا پاکستان میں آپریشنز بند کرنے کا اعلان
تمام غیر رجسٹرڈ چلنے والی گاڑیوں اور بائیکیا کی رجسٹریشن ڈیجیٹل آٹومیشن کے تحت کی جائے گی۔
رجسٹریشن ایپ پر اسلام آباد پولیس کو بھی تمام ڈیٹا تک رسائی حاصل ہوگی۔رجسٹریشن کے بعد ڈرائیور کے لیے مسافروں کی تفصیلات ایپ پر اپلوڈ کرنا لازمی ہوگا، مسافر کے شناختی کارڈ نمبر کے اندراج کے بغیر ڈرائیور کو سواری لے جانے کی اجازت نہ ہوگی۔
ڈی سی اسلام آباد کی ہدایت پر کل سے باضابطہ رجسٹریشن کا آغاز کیا جائے گا۔


