تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

پاکستان کیلئے ویزا کی آن لائن درخواستوں میں کئی گنا اضافہ

سیاحوں اور اوورسیز کے پاکستان کیلیے ویزا کی آن لائن درخواستوں میں کئی گناہ اضافہ ہو گیا۔

پاکستان آنے کے خواہشمند افراد ای ویزا کی سہولت متعارف کروائے جانے کے بعد آن لائن ویزا میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔

جنوری 2020 میں 7749 درخواستیں وصول ہوئیں جب کہ رواں سال جنوری میں آن لائن درخواستوں کی تعداد31197 ہو گئیں۔

پاکستان آنے کے خواہشمند سیاحوں نے آن لائن ویزا کا استعمال شروع کردیا

یاد رہے 14 مارچ کو وزیر اعظم عمران خان نے نئی ویزا پالیسی کا اعلان کیا تھا، جس کے تحت پہلے مرحلے میں 5 ممالک کے شہریوں کو ای ویزا ملیں گے، جن میں برطانیہ، چین، ترکی، ملائیشیا اور یواے ای کے شہریوں کو سہولت میسر ہوگی جب کہ پچاس ممالک کے شہریوں کو آن ارائیول ویزا جاری کیا جائے گا۔

جنوری کے آخر میں حکومت نے سیاحوں کے لیے نئی ویزا پالیسی کا اعلان کیا تھا ، جس کے تحت پچاس ممالک کے سیاحوں کو آن آرائیول اور 175 کو ای ویزا سہولت فراہم کی جائے گی۔

اس سے قبل کہ 13 جنوری 2019 وفاقی وزیرِ اطلاعات نے کہا تھا کہ حکومت ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے 66 ممالک کے لیے پاکستان کا ویزا ختم کر رہی ہے، تاکہ ان ممالک سے لوگ آئیں اور پاکستان میں منعقد ہونے والے فیسٹیولز کو انجوائے کریں۔

Comments

- Advertisement -