کانگریس رہنما راہول گاندھی نے مودی سرکار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا مودی سرکار پالیسیاں صرف چند سرمایہ داروں کو ترقی دینے کےلیے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ناقص پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے ٹوئٹ کے ذریعے کیا، انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے چار کروڑ عوام کو غربت کے دلدل میں پھنسا دیا ہے۔
راہول گاندھی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ مودی سرکار کی پالیسیاں عوام کےلیے نہیں بلکہ اپنے سرمایہ دار دوستوں کے فائدے اور ترقی کےلیے ہیں۔
دوسری جانب عام عوام صرف غربت کے دلدل میں پھنسے ہیں اور چار کروڑ افراد بہتر زندگی کے منتظر ہیں۔
کانگریس رہنما راہول گاندھی کا مزید کہنا تھا کہ چار کروڑ کا یہ اعداد و شمار محض گنتی نہیں بلکہ حقیقت ہے۔