تازہ ترین

ملک میں‌ رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، آج پہلا روزہ ہوگا

پاکستان میں رمضان المبارک 1444 ہجری کا چاند نظر...

الیکشن کمیشن نے پنجاب کے انتخابات ملتوی کردیے

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے...

’یہ مجھے مرتضیٰ بھٹو کی طرح قتل کرنا چاہتے ہیں‘

لاہور: سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف...

صدرِ مملکت کا قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے یوم پاکستان...

آئین سب پر مقدم، کوئی اس سے بالاتر نہیں ہے، وزیراعظم

تھرپارکر: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ...

صرف مسلم لیگ ن ہی مہنگائی میں کمی لا سکتی ہے، مریم نواز

فیصل آباد : چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن الیکشن میں جیت کے لئے اترے گی ،صرف مسلم لیگ ن ہی مہنگائی میں کمی لا سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز نے کامیاب کنونشن کروانے پر عہدیداروں اور کارکنوں کو مبارکباد دی۔

مریم نواز نے کہا کہ کارکنوں کا جذبہ متاثرکن، خواتین اوریوتھ کی بھرپورشرکت پرخوش ہوں، کنونشن سے ثابت ہوا مسلم لیگ ن نوجوانوں کی جماعت ہے۔

چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان نے فیصل آباد کے شیروں کی آواز کی گونج سنی ، مسلم لیگ ن الیکشن میں جیت کے لئے اترے گی ،صرف مسلم لیگ ن ہی مہنگائی میں کمی لا سکتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کی طاقت مثبت سوچ پھیلانے کے لئے استعمال کریں، معاشرے میں نفرتوں کی آگ ختم کرنا ہو گی۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ بدقسمتی سے سوشل میڈیا کو کوڑے دان اور گٹر سوچ کا ذریعہ بنا دیا گیا ، ن لیگ سوشل میڈیا کے رضاکار یہ گند صاف کریں۔

Comments