The news is by your side.

Advertisement

”گورنر پنجاب کو صرف صدر ہی ہٹا سکتے ہیں“

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی محمود الرشید کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو صرف صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ہی عہدے سے ہٹا سکتے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق رہنما پی ٹی آئی محمود الرشید نے کہا کہ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کا وفاقی حکومت کا نوٹی فکیشن غیر آئینی ہے۔

محمود الرشید نے کہا کہ وفاقی حکومت کے نوٹی فکیشن کی کوئی آئینی حیثیت نہیں، گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کا طریقہ کار آئین میں واضح طور پر درج ہے۔

انہوں نے کہا کہ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو ہٹانے کے غیر آئینی طریقے کی شدید مذمت کرتے ہیں، ایسے غیر آئینی اقدامات کی ہر سطح پر مزاحمت کریں گے۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے عمر سرفراز چیمہ کو آج گورنر پنجاب کے عہدے سے ہٹا دیا ہے اور اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے وفاقی حکومت کے اس فیصلے کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی برطرفی کو غیر قانونی سمجھتی ہے اور پارٹی قیادت نے یہ معاملہ عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب کو صرف صدر ہی ہٹا سکتے ہیں، وزیراعظم کے پاس گورنر کو ہٹانے کا کوئی اختیار نہیں، عمر سرفراز کو چونکہ غیر قانونی طریقے سے ہٹایا گیا ہے اس لیے وہ اب بھی گورنر پنجاب ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں