کراچی : وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پورے ملک میں صرف سندھ میں بااختیار بلدیاتی نظام نافذ ہے۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ڈپٹی میئر، ٹاؤن وائس چیئرمینز کو بھی بااختیار کیا جارہا ہے۔
ناصرحسین شاہ نے کہا کہ پورے ملک میں صرف سندھ میں بااختیار بلدیاتی نظام ہے، ہمارے کچھ دوست ڈیمانڈ کررہے تھے کہ اختیارات نچلی سطح پر منتقل کیے جائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک جانب وہ لوگ کہتے ہیں کہ وفاق سے صوبے اور صوبے سے نیچے اختیار دیا جائے، آج کل وہ ڈیمانڈ کررہے ہیں کہ وفاق کے حوالے کراچی کو کیا جائے۔
ترقیاتی کام چل رہے ہیں تو اب کوئی بات نہیں رہ گئی، کراچی کو وفاق کےحوالے کرنے والے کچھ عرصہ پہلے جو کہا کرتے تھے وہ سب ریکارڈ پر ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ واسا پہلے ہی میئر کے ماتحت ہے، کراچی کا واٹربورڈ بھی میئرکے پاس ہے۔
صوبائی وزیر ناصرحسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ دریا کے پیٹ میں کسی کو این اوسیز نہیں دی جائیں گی،
جو این او سیز دی گئی ہیں وہ ختم کی جائیں۔
حافظ نعیم پنجاب جاکر بلدیاتی الیکشن کا مطالبہ کرو، ترجمان حکومت سندھ
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


