جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

دپیکا اور رنویر کی شادی میں صرف دو بالی ووڈ اداکار شرکت کریں گے

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون رواں سال نومبر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے، دونوں اداکاروں کی شادی میں صرف دو بالی ووڈ اداکار شرکت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ اور اداکارہ دپیکا پڈوکون کی دوستی پانچ سال پر محیط ہے، دونوں کی دوستی کے چرچے میڈیا کی زینت بنتے رہے جبکہ رنویر اور دپیکا اپنے تعلقات کو چھپاتے رہے۔

چند روز قبل دونوں اداکاروں کی جانب سے رواں برس 10 نومبر کو شادی کی تاریخ کا اعلان کیا گیا، شادی کی تاریخ سامنے آنے کے بعد تمام قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں۔

- Advertisement -

دونوں اداکاروں نے شادی کے لیے جگہ کا بھی انتخاب کرلیا ہے، ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی طرح رنویر اور دپیکا نے بھی شادی کے لیے اٹلی کا انتخاب کیا ہے۔

رنویر اور دپیکا کی شادی میں جو دو اداکار شرکت کررہے ہیں ان میں رنویر سنگھ کے دوست ارجن کپور شامل ہیں اور دپیکا کی جانب سے کنگ خان کو مدعو کیا ہے۔

خیال رہے کہ رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون نے سنجے لیلا بھنسالی کی 2013 میں ریلیز ہونے والی فلم رام لیلا، باجی راؤ مستانی میں کام کیا تھا تاہم چار سال بعد دونوں ایک بار پھر سنجے لیلا بھنسالی کی فلم پدماوت میں مرکزی کردار ادا کیا، دپیکا نے رانی پدمانی جبکہ رنویر نے بادشاہ علاؤالدین خلجی کا مشکل کردار ادا کیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں