تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

ڈیٹا خود بہ ڈیلیٹ: گوگل کی نئی سہولت، صارفین کس طرح ریکارڈ محفوظ رکھ سکتے ہیں؟

نیویارک: انٹرنیٹ کی سب سے بڑی کمپنی گوگل نے صارفین کا ایک سال پرانا ڈیٹا خود کار طریقے سے ڈیلیٹ کرنے کا نظام متعارف کروادیا۔

ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق گوگل کے سربراہ سندر پچائی نے گزشتہ روز کمپنی کی جانب سے پرائیویسی سینٹگز میں ہونے والی تبدیلیوں کی تصدیق کی اور بتایا کہ اب صارفین کا ایک سال پرانا ڈیٹا سسٹم سے خود بہ خود ڈیلیٹ ہوجائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ اب صارفین کو کمپنی کی جانب سے ریکارڈ کی گئی تمام معلومات کو 3 سے 18 مہینے کے دوران خودکار طریقے سے ڈیلیٹ کرنے کا اختیار دے دیا ہے۔

گوگل نے اس تبدیلی کے  ساتھ ہی ڈیفالٹ سیٹنگز کو تبدیل کر کے اسے آٹو ڈیلیٹ کردیا، جس کے بعد صارفین کی معلومات مخصوص وقت کے بعد خود بہ خود ڈیلیٹ ہوجائیں گی۔

سروس کے بعد بھی صارفین کے پاس اپنی مرضی سے معلومات ڈیلیٹ کرنے کا آپشن موجود رہے گا یعنی اگر وہ کچھ ریکارڈ کو محفوظ رکھنا چاہیں تو رکھ سکیں گے۔

لوکیشن ہسٹری

گوگل کے نئے نظام کے تحت لوکیشن ہسٹری 18 مہینے کے بعد خود بخود ختم ہوجائے گی۔

ویب اور ایپ استعمال کا ریکارڈ

گوگل ویب اور ایپ کی ہسٹری بھی 18 ماہ کے بعد خود بہ خود ڈیلیٹ ہوجائے گی، صارفین کو کمپنی پہلے ای میل کر کے آگاہ کرے گی تاکہ وہ اپنا ڈیٹا محفوظ کرلیں۔

یوٹیوب ہسٹری

گوگل کی نئی سروس کے تحت یوٹیوب پر سرچ کیا جانے والا مواد 36 ماہ بعد نظر آنا بند ہوجائے گا۔

گوگل کے سربراہ سندر پچائی نے بتایا کہ صارفین کو یہ اختیار ہوگا کہ وہ اپنی مرضی کے حساب سے ریکارڈ محفوظ رکھ سکیں، صارفین کو سیٹنگز میں جاکر آپشن آن کرنا ہوگا۔

Comments

- Advertisement -