تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

گہرے سبز رنگ کی روشنی خارج کرنے والی چھپکلی دریافت، ویڈیو دیکھیں

برلن: جرمنی نے تحقیقی ماہرین نے ایک ایسی چھپکلی دریافت کی جو چاند کی روشنی کی مدد سے اندھیرے میں گہرے سبز رنگ کی روشنی خارج کرتی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق جرمنی کی ریاست باویریا کے دارالحکومت میونخ سے تعلق رکھنے والے تحقیقی ماہرین نے نمیبیا کے صحرائی علاقے سے حیرت انگیز صلاحیتوں کی حامل چھپکلی دریافت کی ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ چھپکلی افریقی ریگستان میں پائی جاتی ہے جو رات کے وقت چاند کی روشنی کو جذب کر کے اندھیرے میں تیز سبز رنگ کی روشنی خارج کرتی ہے جسے کئی کلومیٹر دور سے دیکھا جاسکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق ایک رنگ کی شعاعوں والی روشنی کو جذب کر کے کسی دوسرے رنگ کی روشنی کو خارج کرنے کے عمل کو فلوریت کہا جاتا ہے۔ اگر یہ عمل جانور انجام دیں گے تو انہیں حیاتی فلوریت کا نام دیا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: ترکی کی قسمت بدل گئی، اطغرل غازی کے شہر سے سونے کے بڑے ذخائر دریافت

یہ ویڈیو بھی دیکھیں: قدرت کا معجزہ، چار ٹانگوں اور چھوٹی ناک والی مچھلی دریافت

تحقیقی ماہرین کے مطابق ایسے جانوروں کی کھال یا ہڈیوں میں قدرتی طور پر ایسے کیمیائی مرکبات موجود ہوتے ہیں جو ایک رنگ کی روشنی کو جذب کر کے دوسرے رنگ میں تبدیل کرتے ہیں اور پھر وہ جاندار اسے قدرتی صلاحیت سے خارج کرتا ہے۔

ماہرین کے مطابق ریڑھ کی ہڈی کے بغیر پیدا ہونے والے حشرات میں چھپکلی پہلی دریافت ہے جو روشنی کو جذب کر کے دوسرے رنگ کی شعاعیں خارج کرتی ہے، ایسا تمام چھپکلیاں نہیں کرسکتیں۔

ماہرین نے اس چھپکلی کو ’پیکی ڈیکٹائلس رینگی‘ کا نام دیا جس کی نچلی کھال میں حیاتی مرکب سے بھرے خلیے موجود ہیں، جن کی وجہ سے اس کی جلد کا روشنی خارج کرنے والا حصہ زردی مائل سفید ہے۔ ماہرین کے مطابق ”پیکی ڈیکٹائلس رینگی“ کی کھال شعاعوں کو جذب کرکے ان کی توانائی کو نچلے حصے میں موجود خلیوں میں منتقل کرتی ہے جس کے بعد وہ سبز رنگ کی روشنی خارج کرپاتی ہے۔

تحقیقی ماہرین نے بتایا کہ اس چھپکلی کے پاؤں دیگر کے مقابلے میں کافی چوڑے ہیں جبکہ لمبائی 4 سے 6 انچ کے درمیان میں ہے۔ حال ہی میں ہونے والی نایاب دریافت اور اس کے حوالے سے تمام معلومات ایکس آن لائن ریسرچ جرنل نامی جریدے میں شائع کی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -