تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

تیل پیدا کرنے والے ممالک کا بڑا فیصلہ

تیل پیدا کرنے والے ممالک نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے خام تیل کی پیداوار میں اضافے پر اتفاق کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک پلس نے خام تیل کی پیداوار میں ایک لاکھ بیرل یومیہ اضافے پر اتفاق کر لیا ہے۔

تاہم اس اضافے کو ناکافی قرار دیا جا رہا ہے، جب کہ اوپیک پلس نے خبردار کیا ہے کہ تیل پیدا کرنے والے ممالک کے پاس خام تیل کی پیدوار میں زیادہ اضافے کی گنجائش نہیں ہے۔

امریکا اوپیک کے ممبر ممالک سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات پر تیل کی پیداوار میں اضافے کے لیے دباؤ بھی ڈال رہا ہے۔

اوپیک پلس کے ممالک جن میں روس بھی شامل ہے، کا اجلاس بدھ کو ہوا، جس میں خام تیل کی پیدوار کی پیداواری سطح پر بات چیت کی گئی۔ یہ اجلاس ایک ایسے وقت میں ہوا جب امریکا کی جانب سے تیل پیدا کرنے والے ممالک پر زور دیا جا رہا ہے کہ وہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے لیے پیداوار میں اضافہ کریں۔

عرب نیوز کے مطابق اوپیکس پلس کے اس فیصلے کا مطلب ہے کہ 23 ممالک پر مشتمل ممالک اگلے ماہ تک خام تیل کی روزانہ پیدوار سات لاکھ 48 ہزار بیرل تک بڑھائیں گے۔

اوپیک پلس نے اس حوالے سے بھی خبردار کیا ہے کہ تیل کی اپ سٹریم سیکٹر یعنی تیل کی تلاش اور نکالنے کے کام میں سرمایہ کاری میں کمی کی وجہ سے 2023 کے بعد مطلوبہ مقدار میں تیل کی فراہمی متاثر ہوگی۔

یورو ایشیا گروپ کے توانائی اور کلائیمٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر رعد القدیری کہا کہ ’یہ اضافہ اتنا کم ہے کہ بالکل بے معنی ہے، مادی لحاظ سے یہ ایک معمولی اضافہ ہے اور سیاسی لحاظ سے یہ توہین آمیز ہے۔‘ وائٹ ہاؤس کے مشیر کے مطابق امریکا بھی یہ دیکھنے کے لیے کہ یہ اضافہ کافی ہے یا نہیں، تیل کی عالمی مارکیٹ کو مانیٹر کرے گا۔

Comments

- Advertisement -