اتوار, اگست 9, 2026
اشتہار

وہاڑی میں ٹرین کی زد میں آ کر تین سگے بھائی جاں بحق ہوگئے

اشتہار

حیرت انگیز

وہاڑی: وہاڑی کے نواحی علاقے پکھی موڑ اوپن ریلوے کراسنگ کو موٹرسائیکل پرعبور کرتے ہوئے تین طالبعلم فریدایکپسریس کی ذد میں آ کر ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق وہاڑی کے تین نوجوان طالب علم اسکول سے چھٹی کے بعد گھر کی جانب جا رہے تھے کہ پکھی موڑ پر واقع اوپن ریلوے کراسنگ کو پار کرنے کے دوران فرید ایکسپریس کی زد میں آگئے،تینوں نوجوانوں نے موقع پر ہی دم توڑ دیا،تینوں بدقسمت طالب علم سگے بھائی بھی ہیں۔

حادثے کے بعد میتوں کوپوسٹ مارٹم کیلئے رورل ہیلتھ سنٹر ماچھیوال پہنچایاگیا،پوسٹ مارٹم کے بعد تینوں سگے بھائیوں کی میتیں گھروں کو روانہ کردی گئیں۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ پکھی موڑ پر واقع ریلوے کراسنگ پر کسی قسم کی حفاظتی اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے حادثات روز کا معمول بنتے جارہے ہیں،علاقہ مکینوں نے ریلوے حکام سے پکھی موڑ پر ریلوے پھاٹک بنانے کا مطالبہ کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں