تازہ ترین

یہ لوگ مینار پاکستان جلسے کو ناکام بنانا چاہتے ہیں، عمران خان

لاہور : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا...

میرا دل کہہ رہا ہے یہ جلسہ تمام ریکارڈ توڑ دے گا، عمران خان

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان...

’اب کوئی راستہ نہیں بچا، ساری امیدیں سپریم کورٹ سے ہیں‘

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران...

صدر مملکت نے الیکشن کے حوالے سے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر...

اوپننگ جوڑی کی ٹیسٹ کے پانچوں دن بیٹنگ، نئی تاریخ رقم

ویسٹ انڈیز کی اوپننگ جوڑی نے ٹیسٹ کے پانچوں دن بیٹنگ کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

چندرپال اور بریتھویٹ ٹیسٹ کی پہلی جوڑی بن گئی جس نے میچ کے پانچ روز بیٹنگ کی جو کہ ٹیسٹ کی تاریخ میں دلچسپ باب ہے۔

بلوایو میں کھیلے گئے میچ میں کھیل کے پہلے اور دوسرے دن دونوں بلے بازوں نے بیٹنگ کی اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ پہلے دونوں دن بارش سے متاثر بھی ہوئے تھے۔

تیسرے دن بریتھویٹ 182 رنز پر آؤٹ ہوئے جب کہ چندرپال 207 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگز 6 وکٹوں کے نقصان پر 447 رنز پر ڈکلیئر کر دی۔

جس کے بعد زمبابوے نے تیسرے اور چوتھے دن بیٹنگ کی اور اس وقت اننگز ڈکلیر کر دی جب 14 اوورز باقی تھے۔ یوں چندرپال اور بریتھویٹ نے چوتھے دن بھی بیٹنگ کی اور پانچویں روز بھی یہ جوڑی میدان میں اتری۔

Comments