پاکستان میں کالعدم تنظیموں کے خلاف بڑے آپریشن کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ملک بھر کے آئی جیز کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں کالعدم داعش کی پاکستان میں ممکنہ موجودگی کے خدشے پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں سیکیورٹی اداروں کے اہم عہدیداران نے شرکت کی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کالعدم تنظیموں کے خلاف بڑا آپریشن کیا جائے گا اور کالعدم تنظیموں کے سلیپرسیل کیخلاف کارروائیوں کی حکمت عملی طےکی جائےگی۔
اسلام آباد، سندھ، پنجاب، بلوچستان، خیبر پختونخوا، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے آئی جیز نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


