پیر, نومبر 4, 2024
اشتہار

کراچی: طارق روڈ، بہادر آباد میں تجاوزات کے خلاف کارروائی، ایمپریس مارکیٹ میں بڑی کارروائی کی تیاریاں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہرِ قائد کے مختلف علاقوں میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے، طارق روڈ اور بہادر آباد میں بھی تجاوزات کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ناجائز تجاوزات کے خلاف کارروائیوں میں طارق روڈ پر دکانوں کے آگے غیر قانونی قائم چھجے اور سائن بورڈ گرا دیے گئے۔

[bs-quote quote=”طارق روڈ اور بہادر آباد میں آپریشن کے دوران سڑک پر رکھے پتھارے، میزیں اور کرسیاں و دیگر سامان ضبط” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

- Advertisement -

تجاوزات کے خلاف آپریشن کے تحت بہادر آباد میں بھی بھرپور کارروائی کی گئی، 2 شاپنگ اسٹورز کے سامنے قائم اضافی حصوں کو گرا دیا گیا۔

طارق روڈ اور بہادر آباد میں آپریشن کے دوران سڑک پر رکھے پتھارے، میزیں اور کرسیاں و دیگر سامان ضبط کر لیا گیا۔ دوسری طرف کراچی کےعلاقے صدر میں تجاوزات کے خلاف بڑے آپریشن کی تیاری کی جا رہی ہے۔

بلدیہ عظمیٰ کراچی کی ایمپریس مارکیٹ کے اطراف آپریشن کی تیاریاں جا ری ہیں، ایمپریس مارکیٹ اور اطراف میں تجاوزات کا صفایا کیا جائے گا، پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری طلب کر لی گئی۔ انسدادِ تجاوزات آپریشن کے لیے بلڈوزر اور واٹر کینن پہنچا دیے گئے، دھرنے دینے والے مظاہرین سے نمٹنے کے لیے پولیس دستے بھی تیار ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ رات بھی شہرِ قائد کے علاقے گلستانِ جوہر میں ہیوی مشینری کے ذریعے تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا، جس میں سماما سے کانٹی نینٹل چوک تک غیر قانونی تجاوزات کو مسمار کیا گیا۔


یہ بھی پڑھیں:  کراچی میں تجاوزات کے خلاف رات گئے گرینڈ آپریشن


کراچی میں چند دن سے جاری آپریشن میں ہیوی مشینری کے ذریعے تجاوزات ہٹائی جا رہی ہیں، گلستان جوہر بلاک 16 میں فرنیچر مارکیٹ سے بھی تجاوزات ختم کر دی گئی ہیں۔

یہ آپریشن کے ڈی اے اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ سیل کی جانب سے کیا گیا، گلستانِ جوہر بلاک وَن میں فٹ پاتھ اور سڑک پر سے دکانوں اور پتھاروں کو ہٹا دیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں