site
stats
پاکستان

غیر قانونی ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف بڑا آپریشن شروع

کراچی : ڈرگ ریگولیٹراتھارٹی نےغیر قانونی دوائیں بیچنے والوں کے خلاف بڑا ایکشن شروع کردیا ہے، آپریشن کے دوران بڑے پیمانے پر غیرقانونی اور غیر معیاری ادویا ت پکڑی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق عوام کی جانوں سے کھیلنے والوں کے خلاف بڑا ایکشن کا آغاز ہوگیا ہے، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی حکام نے کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں چھاپے مار کے بھاری مقدار میں غیر قانونی اور غیر معیاری ادویات برآمد کرلیں۔

لاہور میں غیر قانونی اور غیر معیاری ادویات بیچنے والے تین میڈیکل اسٹور سیل کر دئیے گئے، کراچی کے علاقے گزری میں بھی غیر معیاری ادویات بیچنے پر اسٹور سیل کر کے دواؤں کے نمونے معائنے کے لئے لیباریٹری بھجوا دئیے گئے۔

اسی طرح بنی گالا اسلام آباد میں بھی غیر قانونی ادویات بیچنے پر میڈیکل اسٹور سیل کردیا گیا۔

دوسری جانب ایف آئی اے نے کروڑوں روپے مالیت کی پکڑی گئی غیر معیاری ادویات کی رپورٹ حکومت پنجاب کو بھجوا دی ہے، رپورٹ میں پنجاب کے اسپتالوں کو غیرمعیاری دوائیں فراہم کرنے کا انکشاف کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ادویہ فراہم کرنے والی اسی فیصد کمپنیاں رجسٹرڈ ہی نہیں تھیں، اب تک پنجاب میں پینتیس کروڑ روپے کی غیرمعیاری ادویات تقسیم ہو چکی ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top