پیر, اگست 17, 2026
اشتہار

کراچی : سہراب گوٹھ الاآصف اسکوائر پر غیر قانونی مقیم افراد کیخلاف آپریشن، 20 سے زائد زیرِ حراست

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پولیس نے سہراب گوٹھ الاآصف اسکوائر پر غیر قانونی مقیم افراد کیخلاف آپریشن کے دوران بیس سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کے انخلاء کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد کراچی پولیس نے سہراب گوٹھ الاآصف اسکوائرپر کارروائی کی اور کارروائی کے دوران بیس سےزائد افراد کوحراست میں لے لیا، پولیس کا کہنا ہے کہ کئی افرادکےپاس ڈپلیکیٹ پاکستانی شناختی کارڈ بھی ہے۔

یاد رہے کراچی میں پولیس نے غیرقانونی مقیم افرادکیخلاف رات گئے کریک ڈاؤن کا آغاز کیا تھا اور صدر سے چار غیر ملکی باشندے گرفتار کرکے ہولڈنگ سینٹر منتقل کر دیے گئے تھے.

سہراب گوٹھ میں پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن شروع کرکے اعلانات بھی کئے گئے، ایس ایس پی ایسٹ عرفان بہادر کا کہنا تھا کہ پولیس کی بھاری نفری آپریشن کیلئے مخصوص پوائنٹ پر طلب کرلی گئی، کچھ دیر کے بعد غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کیخلاف آپریشن شروع کیا جائے گا، حکومت پاکستان کی جانب سے دیئے گئے الٹی میٹم کا وقت ختم ہوچکا ہے۔

خیال رہے غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کی بے دخلی کیلئے ملک گیرآپریشن جاری ہے، فارن ایکٹ انیس سوچھیالیس کےتحت تمام صوبوں کو بےدخلی کاحکم نامہ جاری کردیا گیا ہے ، حکم نامہ کےمطابق معمولی جرائم میں زیرتفتیش اورسزایافتہ غیرملکیوں کوبےدخل کردیا جائے گا۔

نگراں حکومت نے خبردار کیا ہے کوئی پاکستانی غیرقانونی تارکین وطن کوپناہ دینے میں ملوث پایا گیا تو سخت ایکشن ہوگا اور گرفتارغیرقانونی غیرملکیوں کو ہولڈنگ سنیٹروں میں رکھا جا رہا ہے۔

کراچی سلطان آباد میں قائم حاجی کیمپ کے ہولڈنگ سینٹرمیں اب تک چالیس افغان باشندے پہنچائے گئے ہیں جبکہ پشاور اورکوئٹہ میں بھی چن چن کرغیرقانونی طورپر مقیم غیرملکیوں کو گرفتارکیا جارہاہے، جن کے پاس کوئی دستاویزات نہیں ہے۔

ملک سے رضاکارانہ طورپرغیرقانونی طورپرمقیم ایک لاکھ چالیس ہزار تین سوبائیس غیرملکی واپس چلےگئے ہیں.

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ نمائندہ خصوصی ہیں، وہ 16 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

مزید خبریں