مضر صحت گوشت بیچنے والوں کیخلاف گھیرا تنگ -
The news is by your side.

Advertisement

مضر صحت گوشت بیچنے والوں کیخلاف گھیرا تنگ

لاہور: پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں میں محکمہ لائیو اسٹاک نے مضر صحت گوشت بیچنے والوں کیخلاف گھیرا تنگ کردیا، مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران متعدد ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

مضر صحت گوشت فروخت کرنے والوں کیخلاف گھیرا تنگ کردیا ہے، لاہور میں محکمہ لائیو اسٹاک نے مختلف علاقوں میں غیر تصدیق شدہ مذبحہ خانوں پر چھاپے مار کارروائی میں مُردارگوشت فروخت کرنے والے سات ملزمان کو گرفتار کرکے سات من گوشت برآمد کیا گیا۔

فیصل آباد میں بھی اسسٹنٹ کمشنر شاہ رخ نیازی نے ملت روڈ پر غیرقانونی ذبح خانوں پر چھاپے مارے، کارروائی کےدوران آٹھ سو کلو ناقص گوشت برآمد کرکےآٹھ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

میاں چنوں میں کارروائی کے دوران ستر کلو سے زائد مضر صحت گوشت برآمد کیا گیا جبکہ ملزمان فرار ہونےمیں کامیاب ہوگئے۔

سندھ میں بھی مضرصحت گوشت فروخت کرنےوالوں کیخلاف کارروائی شروع کردی گئی، سکھرمیں ڈپٹی کمشنر نے سلاٹر ہاؤس پر چھاپہ مار کر بیمارجانور ذبح کرتے ہوئےچھ افراد کو گرفتار کرلیا، گوشت کے سیمپل فوڈ لیبارٹری روہڑی بھیج دیئے گئے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں