تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

کراچی: ایمپریس مارکیٹ میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن

کراچی : شہر قائد کے علاقے صدر میں ایمپریس مارکیٹ میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے، آپریشن میں ہیوی مشینری کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایمپریس مارکیٹ میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے، کے ایم سی کاعملہ غیرقانونی دکانوں کو مسمارکرنے میں مصروف ہے۔

انسداد تجاوزات آپریشن میں ہیوی مشینری کا استعمال کیا جا رہا ہے، مارکیٹ کے اطراف ایک ہزار سے زائدغیر قانونی دکانیں گرائی جائیں گی۔ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری ایمپریس مارکیٹ میں موجود ہے۔

آپریشن سے قبل کے الیکٹرک کی ٹیموں نے دکانوں کے بجلی کے کنکشن کاٹ دیے، کے ایم سی ٹیمیں 4 مختلف مقامات پرآپریشن میں مصروف ہیں۔

ڈائریکٹراینٹی انکروچمنٹ سیل بشیرصدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایمپریس مارکیٹ کے اطراف 50 سال قبل پارکس تھے، ایمپریس مارکیٹ کواس کی اصل حالت میں بحال کریں گے۔

بشیرصدیقی کا کہنا تھا کہ غیرقانونی دکانوں کو 2 سے 3 گھنٹے میں مسمارکردیا جائے گا، مسمارشدہ دکانوں کا ملبہ اٹھانے کا کام بھی جاری ہے۔

کراچی میں تجاوزات کے خلاف رات گئے گرینڈ آپریشن

یاد رہے کہ گزشتہ رات بھی شہرِ قائد کے علاقے گلستانِ جوہر میں ہیوی مشینری کے ذریعے تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا تھا، جس میں سماما سے کانٹی نینٹل چوک تک غیر قانونی تجاوزات کو مسمار کیا گیا تھا۔

کراچی میں چند دنوں سے جاری آپریشن میں ہیوی مشینری کے ذریعے تجاوزات ہٹائی جا رہی ہیں، گلستان جوہر بلاک 16 میں فرنیچر مارکیٹ سے بھی تجاوزات ختم کر دی گئی ہیں۔

سپریم کورٹ کا پورے کراچی سے تجاوزات 15 دن میں ختم کرنے کا حکم

واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر صدر اور اطراف کے علاقوں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جا رہا ہے۔

Comments

- Advertisement -