تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی مواد کیخلاف آپریشن کلین اپ

اسلام آباد: سوشل میڈیا پر نازیبا پیغامات، تصاویر اور ویڈیوز روکنے کے لیے حکومت آپریشن کلین اپ شروع کرنے کیلئے تیار ہے۔

سوشل میڈیا ویب سائٹس پرغیراخلاقی مواد کو ہٹانے کے لیے سائبر کرائم ایکٹ قوانین بدلنے کےلیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہیڈ کوارٹرز کمیٹی کے چیئرمین مقرر کیے گئے ہیں، کمیٹی میں اےڈی جی بشارت، ڈائریکٹرسائبر کرائم وقار احمد، ڈائریکٹر لاء طارق محمود اور ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم ونگ سجادعلی شامل ہیں۔

یہ کمیٹی 6 سوشل سائٹس کے عدم تعاون پر سفارشات اور حکمت عملی تیار کرے گی اور ان سفارشات کو وزارت داخلہ اور وزارت قانون کو بھجوایا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں نازیبا اور غیر اخلاقی مواد ہٹانے کے لیے سوشل میڈیا ویب سائٹس کو کئی بار خطوط لکھے گئے لیکن ان کی جانب سے تعاون نہیں کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -