جمعرات, دسمبر 11, 2025
اشتہار

آپریشن کمانڈر کرنل محمد طاہر نے کیڈٹ کالج وانا پر دہشت گردوں کے حملے کی تفصیلات بتادی

اشتہار

حیرت انگیز

آپریشن کمانڈر کرنل محمد طاہر نے کیڈٹ کالج وانا پر دہشت گردوں کے حملے کی تفصیلات بتادی اور پاک فوج کے جوانوں نے تمام کیڈٹس کو بحفاظت کالج سے محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔

تفصیلات لکے مطابق کیڈٹ کالج وانا پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد بھی اساتذہ اور کیڈٹس کے حوصلے بلند ہیں۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے قوم کے معماروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ہدایت کی کہ “یہ قوم کا سرمایہ ہیں، ان پر ہرگز آنچ نہ آنے پائے۔”

ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر لمحہ بہ لمحہ وانا آپریشن کی نگرانی کرتے رہے۔

آپریشن کمانڈر کرنل محمد طاہر نے بتایا کہ 10 نومبر کو پانچ افغانی خوارج نے کیڈٹ کالج وانا پر حملے کی کوشش کی۔ دہشت گردوں نے پہلے خودکش دھماکا کیا اور پھر گیٹ سے داخل ہو کر طلبہ کو یرغمال بنانے کی کوشش کی، تاہم سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خوارج کے مذموم عزائم ناکام بنا دیے۔

کرنل محمد طاہر کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو ایک مخصوص بلاک میں محدود کر کے تمام طلبہ کی حفاظت یقینی بنائی گئی، اور رات 10 سے ساڑھے 10 بجے کے درمیان تمام دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

زیرِ تعلیم کیڈٹس نے بتایا کہ جب حملہ ہوا تو وہ ڈرل کر رہے تھے، اساتذہ نے انہیں تسلی دی کہ پاک فوج پہنچ چکی ہے۔

ایک کیڈٹ نے کہا، “ہم جانتے تھے کہ حملہ تعلیم کے دشمنوں نے کیا، مگر ہم تعلیم سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔”

پاک فوج کے جوانوں نے تمام کیڈٹس کو بحفاظت کالج سے محفوظ مقام پر منتقل کیا، جبکہ علاقے میں مکمل سیکیورٹی بحال کر دی گئی ہے۔

+ posts

لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں