پیر, اپریل 13, 2026
اشتہار

ایران میں جاری فوجی آپریشن طویل جنگ میں تبدیل نہیں ہو گا، امریکا

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ ایران نے پُرامن اور معقول ڈیل کے لیے مذاکرات سے انکار کیا اور  تہران مذاکرات کے نام پر وقت ضائع کر رہا تھا تاکہ ایٹمی پروگرام دوبارہ شروع کر سکے، امریکی صدر ٹرمپ ایسی چالوں اور کھیلوں کا حصہ نہیں بنتے۔

واشنگٹن میں گفتگو کرتے ہوئے پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ ایٹمی عزائم کی آڑ میں وقت حاصل کرنے کی ایرانی حکمت عملی ناکام بنا دی، ایران میں جاری فوجی آپریشن طویل جنگ میں تبدیل نہیں ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ایران ایٹمی بم کے لیے جھوٹ بول کر روایتی بندوق تان رہا تھا، اوباما کے دور میں ایران کی جھوٹی حکمت عملی کامیاب ہو چکی تھی ایرانی نظام کو امریکا اور اسرائیل کی جانب سے موت کا تحفہ دیا گیا۔

وزیردفاع نے بتایا کہ آپریشن کا مقصد تہران کے میزائل پروگرام اور سیکیورٹی انفراسٹرکچر کو تباہ کرنا ہے ایران جیسے نظام کے پاس ایٹمی ہتھیار نہیں ہو سکتے، ایران کو ایٹمی طاقت بننے سے روکنے کاٹرمپ کے پاس حوصلہ ہے امریکی مفاد کے تحفظ کے لیے ہچکچاہٹ کے بغیر کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا تھا کہ ہم صدر ٹرمپ کی شرائط کے مطابق جنگ ختم کریں گے جنگ کے آغاز سے انجام تک  تمام ضوابط امریکا نے طے کیے، امید ہے ایرانی عوام سنہری موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے ایرانی سیکیورٹی فورسز عقلمندی کا انتخاب کریں ایران میں جاری مشن فیصلہ کن اور حتمی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں