پیر, جولائی 13, 2026
اشتہار

کرک میں آپریشن : کالعدم تنظیم کا کمانڈر نثار حکیم مارا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: کرک میں آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے مین کالعدم کاتنظیم کمانڈر حکیم نثار مارا گیا، لاک دہشت گرد حکیم نثار خودکش دھماکوں، ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گرد نیٹ ورک کی سرگرمیوں میں ملوث تھا۔

تفصیلات کے مطابق کرک پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے مشترکہ کارروائی کے دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلہ ہوا، جس میں کالعدم تنظیم کا کمانڈر حکیم نثار ہلاک ہوگیا۔

پولیس نے بتایا کہ مقابلہ پشاور کے نواحی علاقے میں ہوا، جس میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ہلاک دہشت گرد حکیم نثار خودکش دھماکوں، ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گرد نیٹ ورک کی سرگرمیوں میں ملوث تھا اور اس کو سیکیورٹی فورسز کافی عرصے سے تلاش کر رہی تھیں۔

آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے کارروائی میں شریک پولیس اہلکاروں کی بہادری کو سراہا اور کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے تک فورس کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

دوسری جانب حیدرآباد کے قاسم آباد بائی پاس سے سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سندھ ریوولوشنری آرمی سے تعلق رکھنے والے ایک رکن پرکاش کو گرفتار کر لیا گیا۔

ملزم کے قبضے سے دستی بم، اسلحہ، تنظیمی کارڈ اور ٹیرر فنانسنگ کی رقم بھی برآمد ہوئی تاہم گرفتار دہشت گرد سے مزید تفتیش جاری ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں