جمعرات, اپریل 16, 2026
اشتہار

شمالی وزیرستان میں آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

ارض پاک کو امن دشمنوں سے پاک کرنے کا مشن، سیکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے تھل میں آپریشن جس کے میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔

ہلاک دہشت گردوں کی شناخت غیور اور بہاؤالدین کےنام سےہوئی۔ دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی تعدادمیں گولیاں اورہتھیار برآمد کر لیے گئے ہیں۔

14 جنوری کو میران شاہ میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا تھا جس کے نتیجے میں ایک دہشتگرد مارا گیا جب کہ 2 کو گرفتار کرلیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد کی شناخت زاہد عرف کوچی کے نام سے ہوئی جو کہ کالعدم ٹی ٹی پی کا آئی ای ڈی بنانے کا ماہر تھا، تینوں دہشتگرد مقامی نہیں ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں