جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پنجاب، سندھ، بلوچستان سے ملحقہ سرحدی علاقوں میں آپریشن کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

ڈی جی خان: صوبہ پنجاب کے شہر ڈی جی خان میں منعقدہ امن و امان کے حوالے سے اجلاس میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پنجاب، سندھ اور بلوچستان سے ملحقہ سرحدی علاقوں میں آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

[bs-quote quote=” آپریشن کو ’ٹرائی بارڈر جنکشن ایریا آپریشن‘ کا نام دینے پر اتفاق کیا گیا” style=”style-7″ align=”left”][/bs-quote]

تفصیلات کے مطابق ڈی جی خان میں امن و امان کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے آر پی اوز نے شرکت کی، آر پی او عمر شیخ نے شرکاء کو امن و امان کی صورت حال پر بریفنگ دی۔

اجلاس میں جرائم پیشہ گروپوں کی کارروائیوں سے متعلق معلومات کا تبادلہ خیال کیا گیا اور پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آپریشن کو ’ٹرائی بارڈر جنکشن ایریا آپریشن‘ کا نام دینے پر اتفاق کیا گیا۔

مزید پڑھیں: مہمند ایجنسی اور ڈی جی خان میں رینجرز کی کارروائی، 5 دہشت گرد ہلاک

جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن کشمور، روجھان مزاری، راجن پور، ڈیرہ بگٹی کے قریب کیا جائے گا، اجلاس میں جرائم پیشہ گینگز اور اسلحہ کی سپلائی روٹس کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں