آپریشن خیبر 4، وادی رجگال کا مزید 110 کلومیٹر علاقہ کلیئر Operation Khyber-4
The news is by your side.

Advertisement

آپریشن خیبر 4، وادی رجگال کا مزید 110 کلومیٹر علاقہ کلیئر

راولپنڈی: آپریشن خیبر 4 کامیابی سے جاری ہے سیکیورٹی فورسز نے وادیِ رجگال میں آپریشن کرتے ہوئے مزید 110 کلومیٹر کا علاقہ دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا۔

پاک فوج کے تعلقاتِ عامہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کا وادی رجگال میں آپریشن خیبر 4 کامیابی سے جاری ہے، پاک فوج نے دہشت گردوں کے قبضے سے وادی کا مزید 110 کلومیٹر کا علاقہ کلیئر کرالیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کلیئر کرائے گئے علاقوں میں وچہ وانا، باغ، زیارت، سیرے اور پکدرہ شامل ہیں، کلیئر کرائے گئے علاقوں میں سرچنگ کا عمل جاری ہے، آپریشن کے دوران برآمد ہونے والی آئی ڈیز ناکارہ بنا دی گئیں۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ دوسری جانب آپریشن ردالفساد کے تحت سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے پنجاب سے 48 گھنٹوں کے دوران 42 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا جن میں دہشت گردوں کے سہولت کار بھی شامل ہیں۔

پاک فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ مشتبہ افراد کو اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان دہشت گردوں کو رہائشی سہولیات فراہم کرتے تھے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں