تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

آپریشن خیبر فور، سپاہی عبدالجبارشہید ، 13دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی : خیبر ایجنسی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن خیبر4 کامیابی سے جاری ہے، جس میں تیرہ دہشت گرد ہلاک اور چھ زخمی ہوئے جبکہ ایک سپاہی نے جام شہادت نوش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر ایجنسی کی وادی راجگال میں آپریشن خیبر فور کے دوران فضائیہ،آرمی ایویشن، آرٹلری کی مدد سے دہشت گردوں کے کئی ٹھکانےتباہ کر دیئے، جس کے نتیجے میں 13 دہشت گرد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔

آپریشن کے دوران دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی عبدالجبار شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اسپیشل سروسزگروپ کی مدد سے کارروائیاں کی گئی اور 90 مربع کلومیٹر کا دہشت گردوں سےکلیئرکرالیا جبکہ آرمی کے انجینئرزبارودی سرنگیں تلف کرنے میں مصروف ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -