منگل, فروری 17, 2026
اشتہار

منشیات کی تیاری میں استعمال ہونے والی اشیاء کیخلاف آپریشن کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

حکومت  سندھ نے منشیات کی تیاری میں استعمال ہونے والی اشیاء کے خلاف بھی آپریشن کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ ایکسائز  نارکوٹکس کنٹرول ونگ کا اجلاس ہوا جس میں سینئر وزیر نے منشیات کی تیاری  میں استعمال ہونے والی چیزوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کے احکامات  جاری کیے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ رزل پیپر، رولنگ مشین،  میتھ پائپ،  گلاس پائپ اور  منشیات کی تیاری میں استعمال ہونے دیگر اشیاء کی دکانوں پر فروخت کا خاتمہ  یقینی بنایا جائے۔

سینئر وزیر نے کہا کہ دکاندار حضرات محکمہ ایکسائز کے ساتھ تعاون کریں اور منشیات  میں استعمال ہونے چیزیں فروخت کرنے سے گریز کریں، کسی بھی خانگی جگہ، گھر ، ہوٹل یا ریسٹورنٹ پر منشیات کے فروخت کے اطلاع پر کارروائی کی جائے گی، ایکسائز حکام منشیات کے فروخت کی اطلاع پر اعلیٰ قیادت کی منظوری کے بعد کسی بھی خانگی جگہ، گھر، ریسٹورنٹ یا پارٹی وغیرہ پر چھاپہ مار سکتے ہیں۔

 شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ معاشرے میں منشیات کا بڑھتا ہوا رجحان  تشویشناک  بات ہے، ملک کی نوجوان نسل متاثر ہو رہی ہے منشیات کے خلاف آپریشنز میں  مزید تیزی لائی جائے، رینجرز اور پولیس مکمل طور پر تعاون کر رہی ہے۔

انہوں نے ایکسائز کے موبائلوں کو مکمل طور پر فعال کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے کراچی میں اہم مقامات پر  چیک پوسٹس کے قیام کے احکامات بھی جاری کیے۔ ملیر، درخشاں، ہاکس بے اور دیگر اسٹریٹجک پوائنٹس پر محکمہ ایکسائز کی چوکیاں قائم کی جائیں گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں