بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

آپریشن ردالفساد، ڈیرہ بگٹی میں دہشت گردوں کے 2 کیمپ تباہ

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: ملک بھر میں آپریشن ردالفسار کامیابی سے جاری ہے ایف سی نے بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے 2 کیمپ تباہ کردیے۔

پاک فوج کے تعلقاتِ عامہ سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ آپریشن ردالفساد کے تحت ایف سی نے بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں واقع پیر کوہ کے میں سرچ آپریشن کیا۔

ایف سی کی جانب سے کیے جانے والے آپریشن میں دہشت گردوں کے دو کیمپ تباہ کیے گئے جبکہ وہاں سے 32 کلو دھماکا خیز مواد، آر پی جی سیون، ڈیٹونیٹرز، مواصلاتی آلات اور بارودی سرنگیں برآمد کی گئیں۔

- Advertisement -

یاد رہے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کی کمان سنبھالتے ہی ملک بھر میں آپریشن ردالفساد شروع کرنے کا اعلان کیا تھا جس کا مقصد ملک سے فسادیوں اور غیر قانونی اسلحے کا خاتمہ ہے۔

آپریشن ردالفساد کے تحت اب تک ملک کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کارروائیاں کی جاچکی ہیں جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کے سہولت کار بھی گرفتار کیے گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں