ہفتہ, جنوری 24, 2026
اشتہار

آپریشن رد الفساد کا آغاز، درجنوں مشتبہ افراد گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

ملک بھر میں آپریشن رد الفساد کا آغاز ہوگیا۔ سیکیورٹی فورسز نے کراچی سمیت مختلف شہروں سے درجنوں مشتبہ افراد گرفتار کرلیے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں آپریشن رد الفساد کا آغاز کردیا گیا۔فورسز نے دہشت گردوں اور سہولت کاروں کی کھوج میں ملک کے چپے چپے کی تلاشی شروع کردی۔

کراچی میں پولیس اور ریپڈ رسپانس فورس نے سینٹرل جیل کے اطراف سرچ آپریشن کیا۔ گھر گھر تلاشی کے دوران 3 غیر ملکی باشندوں سمیت 30 مشتبہ افراد پکڑے گئے۔

آپریشن میں بائیو میٹرک مشین کے ذریعے مشتبہ افراد کی شناختی دستاویزات کی تصدیق کی گئی۔

چنیوٹ میں پولیس اور ایلیٹ فورس نے شہر بھر میں سرچ آپریشن کیا۔ اہلکاروں نے رجوعہ، بھوآنہ، لنگرانہ، لالیاں اور چناب نگر کے مختلف علاقوں کی تلاشی لی۔ 250 سے زائد مشکوک افراد کی بائیو میٹرک ڈیوائس سے تصدیق کی گئی۔

کرایہ داری ایکٹ اور حساس نتصیبات ایکٹ کی خلاف ورزی پر 38 ملزمان کو حراست میں لے کر مقدمات درج کر لیے گئے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت لاہور میں ہونے والے اجلاس میں آپریشن رد الفساد کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

اجلاس میں کہا گیا تھا کہ مذکورہ آپریشن میں پاک فوج اور رینجرز سمیت قانون نافذ کرنے والے ادارے باہمی تعاون سے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف مشترکہ کارروائی کریں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں