جمعرات, مارچ 27, 2025
اشتہار

آپریشن ردالفساد، خیبر ایجنسی سے بھاری مقدار میں اسلحہ بارود برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : آپریشن ردالفساد کے تحت کارروائی میں خیبرایجنسی کے مختلف علاقوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ بارود، راکٹس، اور دستی بم برآمد کرلیا ہے.

تفصیلات کے مطابق جرائم کی بیخ کنی اور فسادیوں کے خاتمے کے لیے ملک بھر میں آپریشن ردالفساد پوری آب و تاب کے ساتھ جاری ہے اور جس میں پاک فوج کو لازوال کامیابیاں بھی حاصل ہوئی ہیں جس کے باعث ملک میں امن قائم ہوا اور لوگوں میں احساس تحفظ پیدا ہوا.

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ردالفساد کے تحت حالیہ کارروائی خیبرایجنسی کے علاقوں قمرخیل،بازگڑھی اور باڑا میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیے گئے جس کے دوران آپریشن میں بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود، ایس ایم جی، دستی بم، مارٹرگولے، راکٹس، اور دھماکہ خیزمواد برآمد ہوئے ہیں.

خیال رہے سابق آرمی چیف راحیل شریف نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کا آغاز کیا تھا جس کے تسلسل میں موجود آرمی چیف قمر باجوہ نے آپریشن ردالفساد کا آغاز کیا ہے جس کے تحت پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے لے کرراجگال اور ملک کے شہری علاقوں میں کامیابی سے جاری ہے.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں