آپریشن ردالفساد، آوارن میں کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک 2 گرفتار radd-ul_fassad
The news is by your side.

Advertisement

آپریشن ردالفساد، آواران میں کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک 2 گرفتار

راولپنڈی : آپریشن ردالفساد کے تحت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کی گئی کارروائیوں میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 2 گرفتار ہو گئے ہیں جب کہ بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود برآمد کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقوں کوئٹہ اور آواران میں سیکیورٹی فورسزکی جانب سے آپریشن ردالفساد کے تحت سرچ آپریشن کیا گیا جس کے دوران زیرزمین چھپایا گیا اسلحہ اور گولہ و بارود برآمد کرلیا گیا ہے جب کہ چار دہشت گرد ہلاک اور دو گرفتار ہو گئے۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کےعلاقے آواران اور سرغر میں انٹیلی جنس بنیاد پر کیے گئے آپریشن میں دہشت گردوں کے ٹھکانے اورکیمپ تباہ کردیے گئے ہیں۔

Sindh police, interior department delaying MQM… by arynews

آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 2 دہشت گردوں کو گرفتارکرلیا گیا جب کہ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ و بارود سمیت مواصلاتی آلات بھی برآمد کر لیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آواران کے علاقے میں کی گئی کارروائی میں ہلاک اور گرفتار ہونے والے خطرناک دہشت گرد کوئٹہ میں بڑی کارروائی کی تیاری کر رہے تھے جسے سیکویرٹی فورسز نے بروقت ناکام بنادیا۔

دوسری جانب ملک بھر میں جاری آپریشن ’’ردالفساد‘‘ کے تحت سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے کوئٹہ کے نواحی علاقے گاہی خان چوک سے 5 دیسی ساختہ آئی ای ڈیز، 1 آر پی جی سیون ، 503 دستی بم، دو رائفلز 22 عدد آر پی جی سیون گولے، 19 فیوزمختلف ساخت کے ہزاروں راؤنڈز اور دیگر تخریبی مواد تحویل میں لے لیا ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں