site
stats
پاکستان

آپریشن ردالفساد، کھاریاں اور سرائےعالمگیر کے قریب سرچ آپریشن، 20مشتبہ افراد گرفتار

راولپنڈی : آپریشن ردالفساد کے تحت کھاریاں اور سرائےعالمگیر کے قریب سرچ آپریشن میں 20 مشتبہ افراد گرفتار کرلئے جبکہ غیرقانونی اسلحہ برآمد ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن رد الفساد کامیابی سے جاری ہے، کھاریاں اور سرائے عالمگیر کے نواحی علاقوں میں مشترکہ سرچ آپریشن کیا گیا، جس کے دوران 20 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ انکے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے ۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن میں پنجاب رینجرز،سی ٹی ڈی ،پولیس اورانٹیلی جنس ایجنسیوں نے حصہ لیا، گرفتار افراد کو مزید تفتیش کے لیے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔


مزید پڑھیں: لاہور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی‘ 2 دہشت گرد ہلاک


اس سے قبل سی ٹی ڈی نے لاہور میں سگیاں پل کے قریب کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے دو دہشت گردوں کو مارگرایا جبکہ دو دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، بارودی مواد اور ڈیٹونیٹرز برآمد ہوئے ہیں، انہوں نے بتایا کہ دہشت گرد لاہور میں بڑی تخریب کاری کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top