The news is by your side.

Advertisement

ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری

راولپنڈی : ترجمان آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ ملک بھر میں آپریشن ردالفساد پوری کامیابی سے جاری ہے تازہ کارروائی میں وزیرستان سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ و بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں ترجمان آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے وزیرستان ایجنسی میں مصدقہ اطلاعات پر کارروائیاں کرتے ہوئے بھاری مقدارمیں گولہ بارود اور مختلف نوعیت کے ہتھیار، دیسی ساختہ بارودی سرنگیں برآمد کرلی ہیں۔

ترجمان آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ ہیوی مشین گن، چھوٹی مشین گن، راکٹس سمیت مختلف ہتھیاروں کی گولیاں برآمد کرلی گئی ہیں جو کہ ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں استعمال ہونا تھیں تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بروقت کارروائی سے ملک دہشت گردی کے بڑے واقعے سے محفوظ رہے۔

خیال رہے کہ آپریشن ضرب عضب کے بعد آپریشن رد الفساد کا آغاز کیا گیا تھا جس کے بعد کامیاب کارروائیوں میں متعدد دہشت گردوں کو ہلاک اور گرفتار کیا جا چکا ہے جب کہ بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں