پیر, اپریل 13, 2026
اشتہار

آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو 7 سال مکمل، فیلڈ مارشل اور سروسز چیفس کا مسلح افواج کو خراج تحسین

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 7 سال مکمل ہونے پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے خصوصی پیغام میں کہا کہ مسلح افواج ہر خطرے سے نمٹنے کیلیے تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے بھارتی اشتعال انگیزی پر دیے گئے منہ توڑ جواب آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو سات برس ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ پر مسلح افواج کی قیادت نے خراج تحسین پیش کیا۔

فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف اور ایئرچیف مارشل ظہیراحمد بابرسدھو نے افسران اور جوانوں کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے ان کے عزم، حوصلے، پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کو سلام پیش کیا۔

فیلڈ مارشل اور سروسز چیفس نے اپنے پیغام میں کہا آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ ستاتئیس فروری 2019 کو بھارت کی بلااشتعال جارحیت کے جواب میں شروع کیا گیا، پاکستان کےعزم کاعملی اظہار کیا گیا کہ ملکی خودمختاری کا ہرقیمت پردفاع کیا جائے گا۔

اس آپریشن میں مسلح افواج نےاپنی آپریشنل صلاحیت اورتیاری کا بھرپورمظاہرہ کیا اور دشمن کی جانب سے مزید جارحیت کو مؤثرانداز میں روکا ساتھ ہی اسٹریٹجک توازن بحال کیا۔

فیلڈ مارشل اور سروس چیفس نے اپنے پیغام میں قومی سلامتی اورعلاقائی امن کے عزم کااعادہ کیا اور اعلان کیا کہ مسلح افواج ہر خطرے کا مقابلہ کرنے کیلئے مکمل تیاراورہروقت چوکس ہیں۔

انہوں نےواضح کیاکہ مسلح افواج بین الاقوامی امن واستحکام میں بھی فعال کرداراداکرتی رہیں گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں