ہفتہ, دسمبر 13, 2025
اشتہار

وانا کیڈٹ کالج کے اندر موجود 3 خوارج کے خلاف آپریشن جاری

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : سیکیورٹی فورسز کا وانا کیڈٹ کالج کے اندر موجود تین خوارج کے خلاف آپریشن جاری ہے ، خوارجی مسلسل ٹیلیفون پر افغانستان سے ہدایات حاصل کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وانا کیڈٹ کالج کے اندر موجود تین افغان خوارج کے خلاف سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ اندر موجود تینوں دہشتگردوں کا تعلق افغانستان سے بتایا جا رہا ہے، خوارجی مسلسل ٹیلیفون پر افغانستان سے ہدایات حاصل کر رہے ہیں، جبکہ وہ کالج کی ایک ایسی عمارت میں چھپے ہیں جو کیڈٹس کی رہائش گاہوں سے کافی فاصلے پر ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کیڈٹس کی زندگیوں کو محفوظ رکھنے کے لیے عمارت کی کلیئرنس انتہائی مہارت اور احتیاط سے انجام دی جا رہی ہے۔

گزشتہ روز افغان خوارجیوں نے کالج کے مرکزی گیٹ سے بارود سے بھری گاڑی ٹکرا دی تھی، جس کے نتیجے میں گیٹ مکمل طور پر منہدم ہوگیا اور قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

ذرائع نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں نے جرات مندانہ کارروائی کر کے 2 خوارجیوں کو موقع پر جہنم واصل کیا تھا۔

معصوم قبائلی بچوں پرحملہ اور دہشتگردوں کااسلام سےیاپاکستان کےعوام کی خوشحالی سےکوئی تعلق نہیں ، آخری دہشتگرد کےخاتمےتک سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری رہے گا۔

+ posts

لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں